Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2024 10:59am

عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقلی کی درخواست 20 ہزار جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔

شہری قیوم خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئینی بینچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے تین وکلاء آج بھی عدالت میں تھے، کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی۔

بانی پی ٹی آئی تفتیشی کمیشن بنوانا چاہتے ہیں، نعیم پنجوتھا

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ قیدی کے اہلِ خانہ یا وہ خود ایسی درخواستیں دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار قیوم خان نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں۔ جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو ریاست کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بنیادی حق سے محروم کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

Read Comments