Aaj Logo

شائع 10 دسمبر 2024 12:06am

کرینہ کپور نے شرمیلا ٹیگور کی سالگرہ پرخصوصی انداز میں مبارکباد دی

بھارتی فلموں فلموں کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور اتوار کو اپنی 80 ویں سالگرہ منائی ۔ سوشل میڈیا پر مداح اور قریبی لوگ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مداح اور قریبی لوگ انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر کرینہ کپور خان نے بھی اپنی ساس شرمیلا ٹیگور کو خصوصی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ساس کی سالگرہ کی تصویر بھی پوسٹ بھی کی ہے۔ تصویروں میں ساس اور بہو کے درمیان زبردست بندھن صاف نظر آرہا ہے۔

کرینہ کپور نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ساس، بہو اور پوتے کے انوکھے لمحات کو دکھایا گیا ہے۔ اس نے کیپشن میں لکھا، مجھے بتائیں کہ اب تک کا سب سے بہترین گینگسٹا (گینگ کا سب سےشاندار شخص) کون ہے؟ کیا مجھے بتانے کی ضرورت ہے؟ میری ساس کو سالگرہ مبارک ہو۔

Read Comments