Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 11:56pm

آج رات سے چودہ دسمبر تک ملک کے بیشتر علاقے سردی کی زد میں رہنے کا امکان

**ملک بھرمیں سردی خون جمانے لگی۔ قلات میں درجہ حرارت منفی سات ہوگیا، کراچی میں بھی سردی زور پکڑنے لگی، درجہ حرارت مزید گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے جبکہ شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسکردو منفی چھ، مالم جبہ اور استور منفی پانچ، کوئٹہ اور دیر منفی چار، ہنزہ منفی تین، مری، ایبٹ آباد اور چترال منفی دو، اسلام آباد، راولپنڈی اور نوکنڈی میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بلوچستان کے بیشتراضلاع میں خشک سردی ہے۔ آج رات سے چودہ دسمبر تک ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لہر کے زیر اثر ر ہنے کی توقع ہے۔۔ موسم کا حال بتانے والوں نے خبردار کردیا ۔۔

Read Comments