Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 11:36pm

ویڈیو: ماں ریلز بنانے میں مصروف بچہ موت کے دہانے پر پہنچ گیا

ماں مصروف سڑک کے قریب ریلز بنانے میں مصروف رہی اور بچہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماں مصروف شاہراہ پر رقص کی ریلز بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوگئی جب اس کا چھوٹا بچہ ٹریفک حادثے میں بال بال بچ گیا کیونکہ بچے کے بھائی نے ماں کو بروقت آگاہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی ماں رقص کرتے ہوئے ریلز بنانے میں مصروف ہے اسی دوران اس کا دوسرا بچہ ماں کو اطلاع دیتا ہے کہ چھوٹا بھائی سڑک کی جانب جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کی لاپرواہی پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اس کی اس حرکت پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ بالکل غیرذمہ دارانہ فعل ہے۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’آج کل لوگ ریل بنانے میں اتنے مگن ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کی پرواہ نہیں، اگر چھوٹا بچہ اشارہ نہ کرتا تو آج یہ عورت اپنا بچہ ہمیشہ کیلئے کھو دیتی۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بڑا حادثہ ٹل گیا۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’اس کمسن بچے کا بھائی اپنی ماں سے زیادہ ہوشیار ہے۔‘

سندھ کا عجیب توہم پرست گاؤں جہاں کرسی اور چارپائی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں، وجہ کیا ہے

آسمان پر عجیب وغریب مخلوق کی پرواز سے خوف وہراس

Read Comments