Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 10:24pm

مدارس کی رجسٹریشن پر سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ردعمل

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےسرپرست اور جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ میرا مؤقف بالکل واضح اوروہی ہےجو وفاق المدارس العربیہ پاکستان اوراتحاد تنظیمات کا ہے۔

انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ میرے حوالہ سے میڈیا پر جو بیان چلایا جارہا ہے وہ سراسر حقائق کےمنافی ہے جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کےمحافظ، اسلام کےقلعےاورنسلِ نوکےایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہیں۔

Read Comments