بھارتی کے معروف گلوکار اوراداکار دلجیت سانجھ کو کنسرٹ میں بلیک کے ٹکٹس فروخت ہونے کے حوالے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بھارت کے معروف گلوکار دلجیت دوسانجھ مداحوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ شائقین کا کہا ہے کہ دلجیت کی ٹکٹ بلیک ہو رہی ہے، تو میرا قصور تھوڑی ہے کہ ٹکٹ بلیک ہو رہی ہے۔ آگر آپ دس روپے کی ٹکٹ لے لو اور اس کو 100 روپے میں بیچ دو تو اس میں فنکاروں کا کیا قصور ہے۔’
بھارتی ریاستی حکومت نے دلجیت دوسانجھ کو نوٹس جاری کردیا
بھارتی شہر اندور میں ایک کنسرٹ کے دوران فینز سے بات کرتے ہوئے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ مجھ پرجتنے الزام لگانے ہیں، لگا دیجیے۔ ’مجھے بدنامی کی کوئی فکر نہیں اور نہ ہی کوئی ٹینشن ہے۔‘زندگی میں ہر کسی کو مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دلجیت دوسانجھ پنجابی کیوں بولتے ہیں؟ گلوکار نے بتا دیا
انہوں نے کہا کہ زندگی میں ہر کسی کو مصیبت اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ہم اپنا کام کرتے جائیں گے۔’
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیپنڈنٹ گلوکاروں کو محنت دو گنا زیادہ کرنی ہو گی کیونکہ دنیا میں بھارتی موسیقی کو پروان چڑھانے کا وقت آ گیا ہے۔
سہیل احمد کی دلجیت دوسانجھ اور نصرت فتح علی خان سے محبت کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی فنکاروں نےبھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا، اس وقت بھی ان کے ٹکٹ بھی لاکھوں میں فروخت ہوتے تھے۔ اب بھارتی گلوکاروں کے ٹکٹ بھی بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اس کو تو کہتے ہیں ووکل فار لوکل۔’ دلجیت سوسانجھ اندور کے بعد چندی گڑھ میں 14 دسمبر کو پرفام کریں گے۔