رائیونڈ: جاتی امرا کے سامنے سے ایک ٹائم ڈیوائس آلہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے یہ ٹائم ڈیوائس پھینک کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے شیر نما مجسمہ بھی ٹائم ڈیوائس کے ہمراہ پھینکا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جاتی امرا جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔