کیا آپ پر ہر وقت منفی خیالات کا غلبہ رہتا ہے جو دن بدن آپ کو مایوسی کے دلدل میں دھنسارہا ہے؟ کیا آپ ان منفی خیالات پر قابو پانا چاہتے ہیں اور اپنے دن کا آغاز مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں؟ تو ایک ماہر نفسیات کے مطابق، یہ الفاظ بلند آواز میں کہنا شروع کردیں۔”آج کا دن شاندار ہونے والا ہے۔“
ڈاکٹر ڈینیئل ایمن، جو کیلیفورنیا میں ایک ڈبل بورڈ سرٹیفائیڈ ماہر نفسیات اور دماغی امیجنگ کے محقق ہیں، نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے مطابق یہ الفاظ منفی سوچ پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
جس دن ہم اردو بولنے پرفخر کریں گے تبھی ہمارا ملک ترقی کرے گا، گورنر سندھ
ایمن، جن کے اے لسٹ کلائنٹس میں بیلا حدید، جسٹن بیبر، مائیلی سائرس اور میگھن ٹری نار شامل ہیں، کہتے ہیں کہ اس جملے کی تاثیر کے لیے اسے زیر لب نہیں بلکہ بلند آواز سے کہنا خاص طور پر اہم ہے۔
امریکا: ٹک ٹاک پر پابندی کا حکومتی فیصلہ عدالت میں برقرار
ان کا سب کو مشورہ ہوتا ہے کہ دن کا آغاز اس جملے کے ساتھ کریں: ”آج کا دن شاندار ہونے والا ہے۔“ یہ جادوئی الفاظ تبھی مؤثر ہوتے ہیں جب آپ انہیں اپنے آپ سے یا کسی دوسرے شخص سے کہیں۔
جب آپ یہ کہتے ہیں، تو آپ کا تحت الشعور دماغ دن کے دوران آپ کے سامنے آنے والے خوشگوار لمحات اور سرگرمیوں کی تلاش شروع کر دیتا ہے، جو مثبت تجربات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ منفی خیالات رکھنے والے افراد کو خاص طور پر اس جملے کو دہرانا چاہیے۔
یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ دن کا مثبت آغاز عموماً کافی یا چائے اور ورزش سے ہوتا ہے، لیکن تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ مسکرانا اور مثبت سوچنا بھی ایک بہتر دن کی شروعات کے لیے بہت اہم ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق، دن کی ابتدا میں اس جملے کو بلند آواز میں کہنا کالج کے طلباء میں خود ترسی، ذہنی صحت، اور تناؤ میں کمی سے جڑا ہوا ہے۔اس جملے کی تکرارسے مزید فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں یہ بھی پایا گیا کہ مثبت سوچنے سے عمر رسیدہ افراد میں یادداشت کی کمی اور ذہنی زوال میں کمی آتی ہے۔
ڈاکٹر ایمن نے یہ بھی مشورہ دیا کہ آپ دوسروں میں جو خوبیاں پسند کرتے ہیں، انہیں نوٹ کریں، بجائے اس کے کہ آپ ان کی خامیوں پر توجہ دیں۔ اس طرح دوسروں میں اچھائی کو تسلیم کرنا آپ کی اپنی زندگی میں مزید مثبت تبدیلیاں لائے گا۔