Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 01:51pm

علی بخاری اور شیر افضل مروت کیخلاف مزید مقدمات سامنے آگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کے رہنما علی بخاری کے خلاف مزید 2 مقدمات سامنے آگئے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ دوسری جانب شیرافضل مروت کے خلاف بھی تھانہ کھنہ کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے دونوں مقدمات میں 16 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

علی بخاری

پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کیسز کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، پولیس نے مقدمات کی رپورٹ جمع کروا دی۔

علی بخاری ایڈووکیٹ کے خلاف مزید 2 مقدمات سامنے آ گئے۔ جس کے بعد مقدمات کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی۔

دوران سماعت وکیل ریاست علی آزاد نے استدعا کی کہ ہمیں ہفتہ یا دس روز کی حفاظتی ضمانت دے دیں تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی گرفتاری سے روک دیا

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ جمع ہونے پر حفاظتی ضمانت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

شیر افضل مروت

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے خلاف بھی تھانہ کھنہ کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔

شیر افضل مروت عبوری ضمانت کرانے کچہری پہنچے تو ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود خان نے دونوں مقدمات میں 16 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

Read Comments