Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 12:36pm

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان اسپورٹس بورڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس فیڈریشنز الیکشن بارے پی ایس بی ترامیم مسترد سمیت اسپورٹس گورننس کے معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو آگاہ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریش نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے حالیہ ترمیم کے ذریعے سپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کے لیے تشکیل دیے جانے والے الیکشن کمیشن پر ہاکی کی عالمی باڈی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے معاونت مانگی تھی جس پر ایف آٸہ ایچ نے واضح کردیا ہے کہ اسپورٹس باڈیز اپنی اتھارٹی میں مداخلت پر کوٸی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اسپورٹس گورننس کےمعاملات میں کوٸی مداخلت قبول نہیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بھی اپنے الیکشن اور دیگر گورننس کے معاملات میں کوٸی مداخلت قبول نہ کرے۔

ایف آٸی ایچ نے پاکستان سپورٹس بورڈ کی حالیہ ترامیم کو اولمپک چارٹر اور انٹرنیشنل باڈی کی گاٸیڈ لاٸن سے متصادم قرار دیتے ہوے کہا کہ ہاکی فیڈریشن کی خودمختاری اور گورننس میں مداخلت پر اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، اس حساس معاملے پر مزید معاونت کیلٸے اضافی معلومات بھی ایف آٸی ایچ کو فراہم کی جائے۔

Read Comments