جس طرح گرمیاں ٹھنڈی اور تازگی بخش آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات کے لیے پرفیکٹ ٹائم ہے۔ اسی طرح مونگ پھلی صحت بخش چکنائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جو سردیوں کے سرد موسم میں جسم کو گرم اور توانائی سے پر رہنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ چکنائی جسم سے خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو سپورٹ کرتی ہے۔
سردیوں کے موسم میں ہمیں اکثر سستی محسوس ہوتی ہے، لیکن مونگ پھلی وہ بہترین اسنیکس ہے جو ہمیں توانائی سے بھر پور رکھتی ہے۔
سرد موسم میں اخروٹ کا استعمال کیوں ضروری ؟ اس کے 5 فوائد جانیے
صحت بخش چکنائی ، پروٹین اور فائبر کے امتزاج پر مشتمل مونگ پھلی توانائی کو تقویت بخشتی ہے۔ اور آپ کو ایکٹیو اور الرٹ رکھتی ہے حتی کہ سرد دنوں میں بھی۔
موسم سرما میں خون کی کمی دور کرنے والی اشیا
ٹھنڈی ہوائیں آپ کی جلد کو بے رونق اور خشک بنا دیتی ہیں۔ مونگ پھلی میں وٹامن بی9 پایا جاتا ہے، جو کہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ ، چمکدار، اور صحت بحش رکھتا ہے۔ یہ خون کی سرکولیشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے، یہ خاص طور پر مفید رہتا ہے جب باہر ٹھنڈ ہو۔
مونگ پھلی سے ہونے والے نقصانات، جن سے آپ لاعلم ہیں
وٹامن جیسے وٹامن ای، سے پر مونگ پھلی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے، جو سردیوں میں اور بھی ضروری ہوجاتی ہے جب اکثر فلو اور نزلے کی شکایت ہوجاتی ہے۔ وتامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انفیکشن سے لڑتا ہے۔
مونگ پھلی فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔