وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات کی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی جامعہ اشرافیہ پہنچے جہاں انہوں نے مولانا فضل رحیم اشرفی کی خیریت دریافت کی۔
وزیرداخلہ نے مولانا فضل رحیم اشرفی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں محسن نقوی کی وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر اکابرین سے ملاقات ہوئی، جس میں دینی مدارس کے بل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مدارس رجسٹریشن پر علامہ طاہر اشرفی مولانا فضل الرحمان کے سامنے آگئے
اتحاد تنظیمات مدارس اور پی ٹی آئی حکومت کا 2019 کا معاہدہ سامنے آگیا
مولانا فضل رحیم نے کہا کہ مدارس کے معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے، مدارس کے ایشو پر ہم اپنا مثبت کردار ادا کریں گے، پنجاب میں بھی وفاق کی طرز پر مدارس محکمہ تعلیم کے ماتحت ہونے چاہئیں۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے مدارس کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔
مولانا فضل رحیم اشرفی نے دعا خیر کی جبکہ ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی گئی۔