Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 11:42am

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی، اس کمی کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 8 ہزار پر آگیا تھا۔

تاہم اس کے کچھ دیر بعد اسٹاک مارکیٹ میں دوبارہ تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس 1000 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 10 پزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس 7696 پوائنٹس اضافے سے 109053 پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7556 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 109478 رہی جبکہ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 101921 رہی۔

ایک ہفتے میں 8.41 ارب شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 274 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 970 ارب روپے بڑھ کر 13855 ارب روپے ہے۔

Read Comments