Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2024 09:58am

کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرات 11 ڈگری تک گرگیا

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ کراچی میں سرد ہواؤں کا راج برقرار ہے، درجہ حرارت 11 ڈگری تک گرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی بڑھ گئی، پارہ منفی 7 تک گرگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم شدید سرد رہے گا۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 6، ژوب میں منفی 1 اور زیارت میں منفی 4، سبی میں 11، تربت میں 13، نوکنڈی میں 3، چمن میں منفی 1، گوادر میں 14 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں سردی زور پکڑنے لگی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی زور پکڑنے لگی، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گرگیا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سنیٹی گریڈ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد ہے۔

کراچی میں سردی زور پکڑنے لگی، درجہ حرارت مزید گرگیا

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 10 ویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 166 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

Read Comments