بلال سعید بیک وقت اردو اور پنجابی کے مشہور گلوکار ہیں جنہیں مداحوں نے ان کی منفرد گائیکی اور منفرد انداز کے گانوں کی وجہ سے بے حد پسند کیا ہے۔ بلال سعید کو ان کے مقبول گانوں ’بارہ سال‘، ’سرور‘، ’ لمبیاں جدائیاں’ اور ’باری‘ کے سبب پاکستان اور بھارت دونوں ہی ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔
12 سال سے لے کر باری تک، گلوکار نے اپنے گانوں یا میوزک ویڈیوز سے اپنے مداحوں کوکبھی مایوس نہیں کیا۔ وہ ایک بہت ہی مخلص فنکار بھی ہیں اور وہ اپنے کام، ترقی اور خیالات اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔
ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما دکھائی گئی لیکن اسے مسترد کیا، ناصر ادیب
بلال سعید نجی چینل کے ایک شو میں مہمان تھے جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دراصل ایک حافظ قرآن ہیں لیکن بعد میں انہوں نے گلوکاری میں اپنا کیریئر بنایا اور یہ تبدیلی کیسے آئی؟ بلال سعید نے اس کا کریڈٹ اپنے والد صاحب کو دیا ان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھے اس کی اجازت دے دی کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ میں ان پر کسی قسم کا الزام لگاوں کہ بلال کوکسی چیز سے محروم رکھا۔
بشریٰ انصاری کے فردوس جمال اور عائشہ جہانزیب کو اہم مشورے
بلال سعید نےکہا کہ وہ سیالکوٹ میں اب بھی عجیب محسوس کرتے ہیں جہاں وہ حافظ قرآن بن گئے تھے انہیں اپنے استاد سے آج تک ڈر لگتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ سیالکوٹ میں جب میں ان کو دور سے آتا ہوا دیکھتا ہوں تو اپنا راستہ بدل لیتا ہوں کہ کہیں وہ مجھے دیکھ نہ لے اور مجھ سے خفا ہوجائے کہ میں نے تمہیں حافظ قرآن بنایا تھا اور تم گانا گانے کی راہ پر چل نکلے ہو۔
بلال سعید نے بھارت میں بھی کام کیا ہے اور انہوں نے بتایا کہ انہیں وہاں کی پیشہ ورانہ مہارت پسند ہے اور یہ ایسی خوبی ہے جسے ہمیں اپنی صنعت میں شامل کرنا چاہیے۔ چاہے آپ اسٹار ہوں یا جونیئر آرٹسٹ، جب آپ ہندوستان میں کام کرنا شروع کریں گے تو آپ کو اپنے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔