سنیئر آرٹسٹ ہمایوں سعید نے کہا کہ خواتین خواتین کو روتے ہوئے دیکھنا پسند کرتی ہیں۔ اور آج کے ڈراموں کی کامیابی کا یہی راز ہے۔
ہمایوں سعید ایک قابل ذکر پاکستانی ٹیلی ویژن ، فلمی اداکار، اور ایک بہت کامیاب پروڈیوسر ہیں۔ وہ ہر کردار کو بخوبی نبھانے کا ہنر جانتے ہیں۔ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ اداکار کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں۔ ”میرے پاس تم ہو“ اداکار کا سب سے زیادہ بلاک بسٹر ڈرامہ ہے۔ جس نے ان کی شہرت کو بین ااقوامی مقام تک پہنچا دیا۔ انہوں نے حال ہی میں ”جنٹل مین“ میں اقبال منا کے طور پر بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی۔
شاہین آفریدی کو داماد بنانے سے قبل مکمل انکوائری کی
حال ہی میں ہمایوں سعید نے کراچی میں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں ’بیچاری عورت‘ کی تصویر کشی کے بارے بات کی۔
فون آرہے ہیں کہ مجھے اٹھا کر لے گئے، انور مقصود نے معاملے کی وضاحت کردی
اس بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کا کہنا درست ہے کہ ہمارے ڈرامہ تخلیق کار خواتین پر مبنی کہانیاں بناتے ہیں۔ آج کل ایک محنتی لڑکی جو اپنے خاندان کا پیٹ پال رہی ہے ، ڈراموں کا ایک عام موضوع ہے۔
گلیمرائزنگ رونے والی خواتین کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “سچ میں، خواتین خواتین کو روتے ہوئے دیکھنا پسند کرتی ہیں کیونکہ وہ کردار سے متعلق ہوسکتی ہیں۔
مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، ماہرہ خان کی دلچسپ یادیں
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے حقیقت میں بھی دیکھا ہوگا کہ جب خواتین دوسری خواتین کے مسائل سنتی ہیں تو وہ رونے لگتی ہیں۔ یہ ایک ٹرینڈ بن گیا ہے کیونکہ اسے خواتین نے پسند کیا، اور ہمیں اچھی ریٹنگ ملی، لیکن اب موضوعات کی تبدیلی کی خاطر اب مضبوط خواتین کو بھی دکھا رہے ہیں۔