Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 09:16am

اسرائیلی فوج شام میں داخل ہوگئی

شام کی صورتحال میں تیزی سے بدلاؤ کے بعد اب نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسرائیلی فوج شام کے اہم مقام پر داخل ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج شام کے شہر قنیطرہ میں داخل ہوچکی ہے، اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے سامنے بفرزون میں فوج تعیناتی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سنہ 1974 کے معاہدے کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج اس بفرزون میں داخل ہوئی ہے۔

2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ نےگولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کرنے کا کہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے علاقے میں موجود شامیوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دیا ہے۔

بشار الاسد کے فرار کے بعد ان کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کی ویڈیو وائرل

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول کھو دیا تھا کہ جس کے بعد اسرائیلی فوج نے پوزیشن سنبھال لی۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی دشمن فورس کو اپنی سرحدوں پر پنپنے نہیں دے گا، بشار الاسد حکومت کا خاتمہ حزب اللہ اور ایران سے نمٹنے کی اسرائیلی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ترکی میں قونصل خانے سے شامی پرچم اتار دیا گیا

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ باغیوں کو بشار الاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنے کی کوشش کریں گے، مزید کہا کہ شامی باغی فوج اسرائیل کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہے۔

Read Comments