بھارت میں جلد امیر بننے کی خواہش میں نوجوانوں نے یوٹیوب سے کالا جادو سیکھ کر ایک شخص کا سر قلم کردیا۔
بھارت کے شہر غازی آباد کی پولیس نے مبینہ طور پر کالا جادو کیلئے درکار کھوپڑی حاصل کرنے کیلئے ایک شخص کے قتل کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
میرپور خاص میں کالا جادو کرنے والے شخص کو رشتے داروں نے قتل کر دیا
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزمان نے یہ بہیمانہ قتل دو تانترکوں کی ہدایات پر کیا جنہوں نے انہیں بہکایا تھا کہ کالا جادو کرنے سے ان چاروں کو 50، 60 کروڑ روپے مل جائیں گے۔
پولیس کے مطابق، ملزمان کا تعلق بہار سے ہے، جو دہلی میں رکشہ چلاتے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 28 سالہ وکاس عرف پرماتما، نریندر، پون کمار اور پنکج کے نام سے ہوئی ہے۔
دیا بھیل کے قتل کا معمہ حل، کالا جادو کرنے والوں نے اعتراف کرلیا
ان میں سے دو دوستوں نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب سے کالا جادو سیکھ لیا ہے جس کے لیے انسانی کھوپڑی کی ضرورت ہوتی ہے، اور اگر وہ یہ کالا جادو کریں تو وہ کروڑپتی بن سکتے ہیں۔
یہ قتل جون 2024 میں کیا گیا تھا، جب پولیس نے غازی آباد میں ایک نالے سے سر کٹی لاش برآمد کی تھی۔
معاملے کی تحقیقات شروع کی گئیں، جس کے بعد اگست میں دو ملزمان 24 سالہ وکاس گپتا عرف موٹا اور 25 سالہ دھننجے کو گرفتار کیا گیا۔
تفتیش کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وکاس عرف پرماتما نامی شخص نے کسی بھی شخص کا قتل کرکے اس کی کھوپڑی لاکر دینے کیلئے اُن سے رابطہ کیا تھا تاکہ اس کی کھوپڑی کو کالے جادو کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
چڑیل کا لقب اور کالا جادو کرنے کا الزام، بالی ووڈ اداکارہ کا جیل میں ناگن ڈانس
پولیس کے مطابق اس قتل کا ماسٹر مائنڈ پرماتما ہے جس کے سر پر پولیس نے پہلے ہی 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔
موٹا اور دھننجے نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ انہوں نے پرماتما کی ہدایت پر 29 سالہ راجو شاہ نامی شخص کا قتل کیا تھا، بعدازاں، پولیس نے پرماتما کو 7 دسمبر کو گرفتار کرلیا۔
پوچھ گچھ کے دوران پرماتما نے انکشاف کیا کہ اس کے ایک دوست نریندر نے اس سے پنکج اور پون کیلئے انسانی کھوپڑی لا کر دینے کو کہا تھا۔
کالے جادو کے ذریعے امیر ہونے کی لالچ پر یقین کرکے پرماتما نے وکاس اور دھنجے کو راجو کو مارنے، اس کا سر قلم کرنے اور اس کی کھوپڑی نریندر کو دینے کے بدلے 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد پولیس نے غازی آباد کے ایک نالے سے راجو کی کھوپڑی بھی برآمد کرلی۔
مالدیپ کے صدر پر کالا جادو کرنے کے الزام میں مرکزی وزیر گرفتار
اس کے علاوہ پولیس کو وہاں سے ایک جانور کی کھوپڑی، تیز دھار آلہ قتل اور ایک موبائل فون بھی ملا جو جرم کے ارتکاب کے دوران استعمال کیا گیا تھا۔