دینی مدارس کی رجسٹریشن کا بل منظور کرنے کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کا آج آخری دن ہے تاہم نئے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوسکا جبکہ مولانا فضل الرحمان آج جلسے سے خطاب میں لائحہ عمل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام آبادکی مدارس کی رجسٹریشن کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر جے یو آئی کی جانب سے ابھی تک نئے لائحہ عمل کا حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔
جمعیت کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج پشاورجلسے سے خطاب میں لائحہ عمل دیں گے۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے مدارس رجسٹریشن بل پروفاقی حکومت کو 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔
مدارس رجسٹریشن بل پر جے یو آئی کی حکومت کو 8 دسمبر کی ڈیڈ لائن
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا تھا کہ حکومت کو بل ہرصورت منظورکرنا ہوگا ورنہ اسلام آباد کارخ کریں گے، بل منظور کرکے روکا گیا۔
حافظ حمداللہ نے ایکس پر بیان میں کہا تھا کہ صدر نے مدارس رجسٹریشن بل مسترد کرکے طبل جنگ بجا دیا، بل کو مسترد کرنا پارلیمنٹ کے چہرے پر طمانچہ ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مدارس رجسٹریشن کا بل اعتراض لگا کر واپس بھجوادیا تھا۔