Aaj Logo

شائع 08 دسمبر 2024 12:30pm

ہری پور میں باپ بیٹا زہریلی شراب پینے سے جاں بحق

ہری پور میں زہریلی شراب نے باپ بیٹے کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق ہری پور تھانہ ٹی آئی پی کی حدود افضل آباد میں زہریلی شراب پینے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت معروف شاہ عمر 60 سال اور کامران شاہ عمر 25 سال سے ہوئی۔

مذہبی تقریب میں شراب رکھنے سے برطانوی وزیراعظم نے ہندوؤں کے جذبات بھڑکا دیے

پولیس نے باپ بیٹے کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردیں اور موقع سے شراب کی بوتلیں اور دیگر ثبوت قبضہ میں لے لئے۔

زرائع نے بتایا کہ مرنے والوں نے کچی شراب خود تیار کی تھی۔ تھانہ ٹی آئی پی پولیس نے معروف شاہ کی بیٹی آسیہ بی بی کی رپورٹ پر دریافت شروع کردی۔

Read Comments