پنجاب حکومت کی جانب سے اشیائے خورو نوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے کے دعووں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں دودھ کی قیمت میں روپے اضافہ کر دیا گیا ، فی لیٹر دودھ 180 روپے سے بڑھ کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 سے 230 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے کا من مانا اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافہ پردودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے دودھ اور دہی کی قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے۔