صحت کی دیکھ بھال (ہیلتھ کئیر) کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ مریض کی زندگی کے آخری لمحات میں اکثر ایسی چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں جن کی وہ کبھی وضاحت نہیں کر سکتے۔ انہی میں سے ایک نرس کا دعویٰ ہے کہ اس نے مریض کے پاس ملک الموت کو بھی دیکھا ہے، جس کے کچھ دیر بعد مریض کا انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر اینڈریا او کونر نے گزشتہ ہفتے ایک نرس کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک واقعہ بیان کیا۔
موت کا وقت بتانے کیلئے مصنوعی ذہانت سے لیس گھڑی تیار
ڈاکٹر اینڈریا نے بتایا کہ وہ نرس رات کی شفٹ کے دوران ایک مریض کو چیک کرنے گئی تو ایک بڑی چادر اوڑھی سیاہ شخصیت کو دیکھا، وہ نرس دروازے پر رک گئی۔
ڈاکٹر اینڈریا کے مطابق مریض بستر پر پڑا تھا اور وہ 7 فٹ لمبی سیاہ شخصیت اس کے اوپر بستر پر جھکی ہوئی تھی اور ایسا لگ رہا تھا جیسے اس نے ایک کالی چادر اوڑھ رکھی ہو۔
ڈاکٹر کے مطابق مریض سے ملنے کوئی اس کا فیملی ممبر نہیں آیا تھا، کمرے میں کوئی دوست نہیں تھا۔
ڈاکٹر کے مطابق نرس واپس چلی گئی اور دوبارہ آئی تو پھر وہی چیز دیکھی، جبکہ مریض بھی کافی خوفزدہ دکھ رہا تھا۔
ڈاکٹر اینڈیا کے مطابق نرس نے اپنی شفٹ میں جو کچھ دیکھا تھا اس کی رپورٹ انہیں بتائی اور کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے گریم ریپر (ملک الموت) کو دیکھا ہے‘۔
موت سے چند گھنٹے پہلے ظاہر ہونے والی سائنسی نشانیاں
ان کا کہنا تھا کہ ’میں اس (نرس) پر یقین کرتی ہوں - میں قسم کھاتی ہوں کہ ہم صحت کی دیکھ بھال میں ایسی چیزیں دیکھتے ہیں جس کی آپ وضاحت نہیں کر سکتے ہیں‘۔
ڈاکٹر اینڈریا کہتی ہیں میں نے ”کمرے میں سیاہ سائے“ کی دیگر رپورٹیں بھی سنی ہیں۔
تاہم، وہ کچھ آراء بھی بیان کرتی ہیں کہ اصل میں وہ کیا ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’لوگ فریب کا شکار ہو سکتے ہیں، لوگ تناؤ اور تھکاوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں، خاص طور پر جب رات کی شفٹ میں کام کر رہے ہوں - یہ ایک امکان ہے‘۔
لیکن انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر یقین رکھتی ہیں کہ نرس کو یقین ہے اس نے جو دیکھا وہ ملک الموت ہی تھا۔ اس شام کے بعد مریض کی موت ہوگئی۔
اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’میں ایک ٹراما نرس ہوں اور آئی سی یو کی سابقہ نرس ہوں۔ میں نے اپنے کیریئر میں اس طرح کی بہت سی چیزیں دیکھی ہیں۔ اگر کوئی نرس، ڈاکٹر وغیرہ مجھے ایسا کچھ کہیں گے تو میں اس بات پر یقین کروں گا۔ یہ ایک ایسا پیشہ ہے جس میں کوئی دوسرا یہ تجربہ نہیں کر سکتا۔‘
ایک اور نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ اس نے گریم ریپر کو دیکھا ہے! کوئی شک نہیں۔‘
ایک نے کہا، ’میں نے اپنی پوری زندگی صحت کی دیکھ بھال میں کام کیا ہے۔ عجیب چیزیں ہوئیں اور ساتھی کارکنوں سے بھی عجیب باتیں سنیں‘۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’ملک الموت حقیقی ہے۔ ایک بہت ہی قابل اعتماد مرد ساتھی ایک صبح بہت گھبرایا ہوا تھا، وہ رات کی شفٹ سے آ رہا تھا، اس نے اس رات ایک مریض کو ملک الموت کے ساتھ دیکھا تھا‘۔
موت کے وقت تیز روشنی اور مردہ رشتہ دار کیوں نظر آتے ہیں
اس نے مزید کہا کہ ’وہ مریض ایک بہت ہی گندے فرد کے طور پر جانا جاتا تھا لیکن اس کے پاس یہ جاننے کے لیے کافی خود آگاہی تھی کہ اس کی بدتمیزی اور منفی زندگی کی وجہ سے اسے ملک الموت کی طرف سے تکلیف دی جارہی تھی، مریض کا خیال تھا کہ برے شخص کی سزا کے طور پر اسے دھیرے دھیرے اذیت دی جا رہی تھی۔ وہ شخص کچھ ہی دیر بعد مر گیا۔‘