Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 08:58pm

سرد موسم میں اخروٹ کا استعمال کیوں ضروری ؟ اس کے 5 فوائد جانیے

سرد موسم میں خشک میوہ جات کے استعمال کی بات ہو اور اخروٹ کا ذکر نہ آئے، ایسا ممکن نہیں ہے۔ اخروٹ ایک ایسا خشک میوہ جس کا ذائقہ نہ صرف خوش گوار ہوتا ہے بلکہ اس سے حاصل ہونے والے طبی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ اخروٹ کو روایتی طور پراعصابی اور جنسی زندگی کو بہتر بنانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

ایک عام اندازے کے مطابق تیس گرام اخروٹ میں ایک سو پچاسی کیلوریز، چار فیصد پانی، تقریباً ساڑھے چار گرام پروٹین، چار گرام کاربز، آدھا گرام شوگر، دو گرا، فائبر اور ساڑھے اٹھارہ گرام فیٹ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ میں پائے جانے والے غذائی اجزاء میں کاپر، فولک ایسڈ، فاسفورس، وٹامن بی6، میگنیز اور وٹامن ای شامل ہیں۔

بچوں کی بھرپور انرجی کے لیے یہ چار خشک میوہ جات غذائی چارٹ میں شامل کریں

اخروٹ کو استعمال کرنے کے طریقے کے متعلق لوگ پریشانی کا سامنا کرتے ہیں۔ اکثر انہیں یہ سوال درپیش ہوتا ہے کہ اخروٹ کو کیسے استعمال کیا جائے؟

اخروٹ کھانے کا طریقہ

ہر فرد اخروٹ کھانے کے مختلف طریقے اپناتا ہے۔ اخروٹ کو دودھ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ اخروٹ کو چبا کر کھایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ اخروٹ کو دودھ میں ابال کر استعمال کرنا بھی پسند کرتے ہیں۔ اگر اخروٹ کو دودھ میں ابالا جائے تو دودھ کا ذائقہ نہایت لذیذ ہو جاتا ہے۔

کراچی میں سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی طلب میں اضافہ

اخروٹ کو اگر شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو کافی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اخروٹ اور شہد کے طبی فوائد کافی زیادہ ہیں، تاہم اگر آپ ذیابیطس کے مریض ہیں تو اخروٹ کا شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے گریز کریں، کیوں کہ ان کے استعمال سے آپ کے شوگر لیول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

اخروٹ کے نقصانات

اخروٹ کے فوائد پر بات کرنے سے پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ کیا اخروٹ کے استعمال سے طبی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے؟ اخروٹ کو اگر متوازن مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس بات کے امکانات نہایت کم ہوتے ہیں کہ ان کی وجہ سے مضرِ صحت اثرات کا سامنا کرنا پڑے۔ تاہم بعض اوقات اخروٹ کے استعمال سے پیٹ کے اپھار کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب کہ اگر ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کیا جائے تو وزن میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

بچوں کے دماغ کی ترو تازگی کا آسان نسخہ

ںظام ہاضمہ** کے نظام کے لیے بہترین

اخروٹ کو فائبر حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ ان سے حاصل ہونے والے فائبر کی وجہ سے جسم ڈی ٹاکسیفائی ہوتا ہے اور بڑی آنت بھی صاف ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اخروٹ کے استعمال سے قبض جیسی طبی علامات کی شدت میں بھی کمی آتی ہے۔

اخروٹ کے استعمال سے آنتوں کی صحت میں بہتری ہے اور ان میں ایسے بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے جو صحت مند تصور کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بڑی آنت میں موجود نقصان دہ جراثیموں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے جس سے آنتوں کی سوزش جیسے امراض کے خظرات میں کمی آتی ہے۔

اگر آنت میں ان جراثیموں کی تعداد میں کمی نہ آئے تو موٹاپے اور کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔ اخروٹ کے استعمال کو یقینی بنا کر ان تمام مسائل سے بچا جا سکتا ہے اور صحت مند زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

یورک ایسڈ کی زیادتی سے بچانے والے 5 خشک میوہ جات

دماغی صحت میں بہتری

جیسا کہ آپ جانتے ہیں عمر میں اضافے کی وجہ سے دماغ کی صحت بھی خراب ہوتی ہے۔ لیکن کچھ اقدامات کی مدد سے دماغ کی صحت میں تنزلی کی عمل کو سست کیا جا سکتا ہے، بلکہ اسے روکا بھی جا سکتا ہے۔

اگر اخروٹ جیسی غذاؤں کو استعمال یقینی بنایا جائے تو دماغ کی صحت کی خرابی کے عمل کو روکا جا سکتا ہے۔ طبی تحقیق کے مطابق اخروٹ کے استعمال سے دماغ کی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔ اخروٹ کو وٹامن بی 6 کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے کیوں کہ وٹامن بی6 بھی دماغ کے لیے نہایت مفید ہوتا ہے۔

Read Comments