Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 07:19pm

سرفراز احمد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں؟

چیمپیئنز ٹرافی جتوانے والے قومی کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دے دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے اپنی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اپنے کیریئر سے متعلق مجھے اب مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سابق سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں ، یہ جلد ہی ہو جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی: ’پاکستان کے مطالبات پر جواب نہ آنے پر بیٹھک کا کوئی فائدہ نہیں‘، اجلاس ایک بار پھر ملتوی

2007 میں ڈیبیو کرنے والے 37 سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے، 61 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

سرفراز احمد نے تمام فارمیٹس میں 6 ہزار 164 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ ، چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا جبکہ بطور کپتان 11 ٹی 20 سیریز میں کامیابیاں سمیٹیں ۔

گرین شرٹس کی جانب سے سابق کپتان نے آخری میچ گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کھیلا گیا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول سے متعلق اہم خبر آگئی

سرفراز احمد نے 2016 سے 2019 تک 26 ٹی20، 2015 سے 2019 تک 28 ون ڈے میں قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے۔

Read Comments