اللو ارجن کی پشپا 2 باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ شاندار آغاز کے بعد فلم نے دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کمائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سب سے بڑے ہندوستانی اوپنر کے طور پر پہلے دن تمام ریکارڈ توڑنے کے بعد، فلم نے دو دنوں میں دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والا تیلگو ایکشن ڈرامہ 2021 میں ریلیز ہونے والی پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔
’پُشپا 2‘ کی اسکریننگ میں خاتون کی ہلاکت پر اَلو ارجن کے خلاف مقدمہ درج
ابتدائی تخمینوں کے مطابق، پشپا 2 نے دو دن کے کل 265 کروڑ روپے (انڈیا) کے ساتھ دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے کے مجموعی نشان کو عبور کر لیا ہے۔
ساکنلک کے مطابق، فلم نے اپنی ریلیز کے دوسرے دن ہندوستان میں اندازاً 90.1 کروڑ روپے کا نیٹ اکٹھا کیا۔
پشپا 2 نے ہندوستانی باکس آفس پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا دعویٰ کیا۔ اس نے باہوبلی 2 اور KGF 2 جیسے بلاک بسٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور یہاں تک کہ پچھلے سال کے جوان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندی کی سب سے بڑی ریلیز بن گئی۔
ویک اینڈ کو دیکھتے ہوئے اور جلد ہی کوئی بڑی ریلیز نہ ہونے کے باعث، پشپا 2 کے باکس آفس پر راج کرنے کی امید ہے۔