Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2024 10:35am

عتیقہ اوڈھو کے بیان پر بشریٰ انصاری کا کراراجواب

بشری انصاری ایک تجربہ کار پاکستانی فنکار ہیں جو اپنی متعدد صلاحیتوں کی وجہ سے تعریف کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کامیڈی سے لے کر سنجیدہ ہر طرح کے کردار بخوبی ادا کیے ہیں ان کے مشہورکرداروں کی ایک طو یل فہرست ہے جس میں اپنی اداکاری سے ناظرین کو مسحور کیا ہے۔

بشریٰ انصاری کے مداحوں نے انہیں حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل“ کبھی میں کبھی تم“ میں بے حد پسند کیا ہے۔

مجھے زینب مارکیٹ جانا بے حد پسند تھا، ماہرہ خان کی دلچسپ یادیں

حال ہی میں بشریٰ انصاری نے فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ پریشر بُہت ہے میں شرکت کی۔ پوڈ کاسٹ میں، انہوں نے اپنی چھوٹی عمر میں سینئر اداکاروں کی ماں کا کردار ادا کرنے کے بارے میں بات کی۔ اداکارہ نے ان اداکاروں کے بیانات کا بالواسطہ جواب دیا جو خاص طور پر عمر کے مطابق کردار ادا کرنے کے بارے میں دیتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میرے وقت میں اداکارہ ماؤں کا کردار ادا کرنے سے گریزکرتی تھیں، میں نے 86 میں توقیر ناصر کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن ایسی اداکارائیں تھیں جنہوں نے یہ کردار ادا کرنے سے انکار کردیا۔ نعمان اعجاز بھی ہم جیسے ہیں جو کبھی باپ کے کردار کی پرواہ نہیں کرتے۔ ہم ہمیشہ اپنے کرداروں کے بارے میں پرجوش رہتے ہیں۔ میں نے اپنے فنی کیریئر میں راحت کاظمی کی دادی کا کردار بھی ادا کیا۔

”کبھی میں کبھی تم“ کی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بشریٰ انصاری نے کہا، ’’کبھی میں کبھی تم“ کی کامیابی کی وجہ اسکرپٹ کا حقیقت پسندانہ انداز ہے۔ تمام اداکار، کاسٹ اور عملہ پرفیکٹ تھا لیکن پھر بھی ایک عام گھرانے کی کہانی کو خوبصورت انداز میں تیار کرنے کا کریڈٹ مصنف اور ہدایت کار کو جاتا ہے۔ جنہوں نے ڈرامہ اپنی روح کو شامل کر کے تخلیق کیا۔

واضح رہے کہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے ہدایت کار بدر محمود نے انہیں فہد مصطفیٰ کی والدہ کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے اس سے انکار کر دیا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ یہ ان کی عمر کے لیے موزوں نہیں ہے۔ میرے خیال میں بشریٰ انصاری تھوڑی بڑی ہیں، اس لیے یہ کردار ان کے لیے بہتر ہے۔

Read Comments