لاہور پولیس نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں سابق وفاقی وزیراسد عمر، اعظم سواتی سمیت دیگر کو قصور وار قرار دے دیا ۔۔ پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت پیش کردی۔
جناح ہاؤس سمیت نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور پانچ اکتوبر پولیس تشدد کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان سمیت دیگر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔
دوران سماعت پولیس نے جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت پیش کی، جس میں بتایا گیا کہ اسد عمر ،اعظم سواتی ،حافظ فرحت عباس ،مسرت چیمہ اور جمیشد چیمہ تفتیش میں قصوروار قرار پائے گئے ہیں۔
پولیس نے رپورٹ میں لکھا کہ ملزمان نے کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اکسایا ہے۔ عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے مختلف عبوری ضمانتوں میں چودہ جنوری اور اٹھارہ جنوری تک توسیع کردی۔
کمرہ عدالت میں علیمہ خان نے روسٹرم پر آکر جج صاحب سے ایک باہر پھر کہا کہ جو تفتیشی افسران تفتیش مکمل نہیں کررہے تو انکو جیل بھیج دیں۔
اے ٹی سی عدالت کے جج نے علیمہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ٹرانسفر ہوکر آیا تو 3 سو سے زائد ضمانتیں زیر سماعت تھیں، اس کے بعد کئی لوگ بے گناہ ہوکر گھروں ہو جا چکے ہیں، اب تعداد 170 ہے۔
آئندہ پولیس تفتیش مکمل کرے اور شامل تفتیش نا ہونے والے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے اسد عمر ،اعظم سواتی اور فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواستیں منظور کرلی اور آئندہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔