Aaj Logo

اپ ڈیٹ 07 دسمبر 2024 10:40am

کیماڑی میں تصادم، آئل ٹینکر سے تیل سڑک پر بہہ گیا

Welcome

کراچی میں کیماڑی نیٹی جیٹی پل پر ایک ٹریلر اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر سے تیل سڑک پر بہہ گیا۔

شہریوں نے تیل جمع کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کےمطابق حادثےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو کے مطابق پولیس اورریسکیو ٹیمیں موجودامدادی،سرگرمیاں جاری ہے۔ شہریوں نے پلاسٹک کے ڈرم میں تیل کوجمع کرنا شروع کردیا۔

پولیس نے شہریوں کومنتشرکرتے ہوئے ٹینکرکو گھیرے میں لے لیا۔ حادثے کے مقام پرمتاثرہ گاڑیاں ہٹاکرروڈ پرمٹی ڈال دی گئی۔ روڈ کلئیر کرکے ٹریفک کی روانی بحال کرادی۔

Read Comments