آرٹس کونسل کراچی میں جاری سترہویں عالمی اردو کانفرنس کا دوسرا دن منفرد نشستوں اور دلچسپ موضوعات سے بھرپور رہا، مائرہ خان، ہمایوں سعید اور عاصم اظہر نے اپنے کیریئر کے سفر کی کہانیاں سنائیں، دن کا اختتام عالمی مشاعرے پر ہوا۔
چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کے دوسرے روز مختلف ادبی سیشنز کے ساتھ معروف فنکاروں نے کانفرنس میں رنگ جمایا۔ وائی ایم سی گراونڈ میں ’ میں ہوں کراچی ’ کے عنوان سے سیشن میں اداکارہ ماہرہ خان، ہمایوں سعید اورگلوکار عاصم اظہر نے اپنے کریئر کے اتارچڑھاؤکی کہانیاں سنائیں۔
ہمایوں سعید اور عاصم اظہر نے اردوکانفرنس کو نوجوان کیلئے اہم قرار دیا۔ معروف صحافیوں ،فنکاروں اور شعرا نے اردو کانفرنس کو سراہا۔ معروف شاعرہ ناصرہ زبیری کہتی ہیں ایسی محافل ادب کے فروغ کیلئے ضروری ہیں۔
دن کے اختتام پر عالمی مشاعرہ ہوا، جس میں معروف شعرا نے اپنے کلام سے اردو زبان و ادب کی چاشنی کا ذائقہ چکھایا۔