Aaj Logo

شائع 06 دسمبر 2024 10:41am

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے مزید 7 ملزمان کیخلاف ایف آئی آر

سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات دینے کے الزام میں مزید 7 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ریاست مخالف پروپیگنڈا اور جھوٹا بیانیہ پھیلا رہے تھے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے ملزمان میں محمد سہیل، محمد جنید، شیخ محمد احسان، طارق جمیل، سید رضوان، محمد احمد، بابر عظم شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان مختلف واٹس ایپس گروپس اور ایکس اکاؤنٹس کے ذریعے ریاست مخالف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلا رہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 12 ملزمان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے، جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔

Read Comments