ضلع کرم: پاراچنار ٹل واحد مین شاہراہ پچھلے آٹھ ہفتوں سے بند ہے، جس کے باعث آمد و رفت معطل ہو چکی ہے۔
علاقے کے عمائدین نے بتایا کہ سڑک کی بندش کی وجہ سے شہر میں اشیا ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ باڈر حکام نے بھی تصدیق کہ پاک افغان خرلاچی بارڈر پر بھی آمد و رفت اور تجارت متاثر ہو رہی ہے۔
اس صورتحال کا حل تلاش کرنے کے لیے 125 رکنی پشتون قومی جرگہ پاراچنار پہنچ چکا ہے۔ جرگہ نے کل بگن اور صدہ کے عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے تھے، اور آج پاراچنار میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔
جرگہ کے ممبروں کا کہنا ہے کہ وہ مضبوط فیصلے کرنے کے ارادے میں ہیں تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے، آج ہونے والا جرگہ پاراچنار کے عمائدین کے ساتھ مفصل گفت و شنید کرے گا۔
علاوہ ازیں، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی کے مشران کا ایک اہم سرکاری گرینڈ جرگہ بھی آج کوہاٹ میں منعقد ہوگا۔ یہ جرگے علاقے کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔