شام کے صدر اور ان کے اتحادیوں کے لیے بڑا دھچکا لگا ہے۔ باغیوں نے اہم دفاعی شہرحما پرقبضہ کرلیا۔
باغیوں نے جنوب میں حمص کی طرف پیش قدمی کی۔ عرب میڈیا کے مطابق حمص کی طرف باغیوں کی پیش قدمی دمشق کو ساحلی علاقے سے کاٹ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رابطہ منقطع ہونے کا امکان ہے جبکہ حمص پر قبضے کے بعد باغیوں کے لیے دمشق پہنچنا آسان ہو جائے گا۔
شامی وزیر دفاع نے کہا کہ شامی فوجیں اب بھی حما کے قریب موجود ہیں، حما میں جو کچھ ہوا وہ عارضی حکمت عملی ہے۔