پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے ملاقاتیں کیں۔
بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی، بلاول بھٹو نے نائب وزیراعظم کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا، بلاول بھٹو اور اسحاق ڈار کے درمیان معاملات کے حل کیلئے پی پی پی اور حکومتی کمیٹیوں کی ملاقاتوں پر اتفاق ہوا۔
علی امین کا سافٹ وئیراپ ڈیٹ ہوا مگرفریکونسی کم تھی، فیصل کریم کنڈی
چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی موجودتھے۔ بلاول بھٹو سے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بھی ملاقات کی۔
پشاور میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی 16 جماعتیں شریک تھیں، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں قیام امن اور صوبائی وسائل کے وفاق سے تنازع کے حوالے سے ہونے والی اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پشاور میں ہونے والی تاریخی آل پارٹیز کانفرنس ایک اہم اقدام ہے۔
خیبرپختونخوا کے وسائل اور صوبے میں قیام امن کیلئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ دریں اثنا چیئرمین بلاول بھٹو سے بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بھی ملاقات کی،وزیراعلیٰ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی۔