اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں انہوں نے رولز بنائے بغیر ججز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا۔
جسٹس منصورعلی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ججز تعیناتی سے پہلے واضح رولز بنائے جائیں، ججز تعیناتی کیلئے واضح پالیسی اور کرائیٹیریا بنانا ضروری ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ میں ججز تعیناتی پر رولز بنانے والی کمیٹی کی سربراہی کر چکا ہوں، جس میں ججز کی تعیناتی سے متعلق رولز کا پیمانہ طے کیا گیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ججز کی قابلیت اور ورک لوڈ منیجمنٹ کی صلاحیت کو رولز میں شامل کیا جانا تھا، آرٹیکل 175 اے کے مطابق ابھی تک رولز بنائے ہی نہیں گئے۔