چاہے دولہا ہو یا دُلہن، دونوں کی کوشش ہپوتی ہے کہ شادی کے دن سب کی توجہ کا مرکز ہوں اور سب میں منفرد نظر آئیں، اس کیلئے مہنگے جوڑے لئے جاتے ہیں، لیٹسٹ فیشن کا سہارا لیا جاتا ہے۔ لیکن یہ سارے کام کرتے ہیں نارمل لوگ۔ جب سیاسی جماعتوں کے متوالوں کی شادی ہوتی ہے ہے وہ اس اس خاص موقعے پر بھی اپنے قائد اور جماعت کو نہیں بھولتے اور ان سے محبت کا اظہار کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ امجد نے کیا، جو کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرستار ہیں اور اپنی دلہنیا لینے پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی و وزیراعلیٰ پنجاب بی بی مریم نواز کی تصاویر سے مزین ہار گلے میں ڈالے خوش خوش پہنچ گئے۔
محمد اجمل نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں نواز شریف اور مریم نواز سے بہت محبت ہے اس وجہ سے وہ ان کی تصاویر والا ہار پہن کر بارات لے کر گئے دلہن کے گھر گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بہت عمدہ کام کر رہی ہیں اور میرا شادی کے موقعے پر اس اقدام کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ ملک کے نوجوان مریم نواز اور ن لیگ کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں اور انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کی دلہن نے اس طرح ہار میں تصاویر لگانے پر کوئی اعتراض تو نہیں کیا؟ تو انہوں نے کہا کہ ان کی دلہن بھی ن لیگ اور مریم نواز کی بہت بڑی پرستار ہیں اور وہ ان کے اس اقدام کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دلہن خود مریم نواز کی بطور وزیراعلیٰ کارکردگی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ آپ نے بہت اچھا کیا کہ اس موقعے پر یہ ہار پہنا۔
لیہ کے رہائشی دلہا کا کہنا تھا کہ ان کے سسرال والے بھی ہار دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں مریم نواز سے ان کی ملاقات ہو۔
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر کا ہار پہنے مذکورہ دلہے کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی۔