Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2024 08:29pm

پی ٹی آئی کا گورنر کے پی کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کل 5 دسمبر کو گورنر ہائوس میں کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کے مطابق گورنر کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پرامن شہریوں کے قتلِ عام میں سہولت کاری اور سیاسی اجرت کے عوض قاتلوں کی ہم نوائی کے پیشِ نظر کیا گیا۔

کُرم کشیدگی: کل گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کر رہے ہیں، گورنر فیصل کنڈی

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحریک انصاف پر پابندی کے مذموم حکومتی ایجنڈے کی سرگرم پشت پناہ ہے، جس نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خصوصاً سندھ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ اور ان کی بدترین ہراسگی میں مصروف ہے ، دوسری جانب نمائشی کانفرنس کرکے جمہوریت نوازی کا تاثر دینا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی پی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی نمائندگی تحریک انصاف کے پاس ہے ، پی ٹی آئی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے۔

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، بیرسٹر گوہر

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے ایشوز کے حل پر پختونخوا حکومت سنجیدہ ہے بلکہ وفاق کی معاونت کے بغیر بھی معاملات کو مؤثر انتظامی اقدامات سے حل کررہی ہے۔ صوبے میں منعقدہ پختون اور کرم جرگہ اس کی کلیدی مثالیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کسی معاملے پر سنجیدہ تجاویز خیبرپختونخوا حکومت کو بھجوائیں گے تو پی ٹی آئی حکومت اسے زیرِ غور لائے گی۔

Read Comments