Aaj Logo

اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2024 11:57pm

لاہور: مسلح ڈکیت بوڑھی خاتون سے 1 لاکھ 90 ہزار لے اُڑے

لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن میں بوڑھی خاتون سے ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، ڈاکو اسلحہ کے زور پر خاتون سے نقدی لے اُڑے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں 2 ڈاکوؤں کو بوڑھی خاتون سے واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے، 2 موٹر سائیکلوں سوار ڈکیت آتے ہیں، اور اسلحہ کے زور پر رکشہ میں بیٹھی خاتون سے پرس چھین لیتے ہیں۔

لاہور، رنگ محل پلازہ کی چھت سے گر کر ایک شخص ہلاک

فوٹیج کے مطابق بوڑھی خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے اس پر اسلحہ تان لیا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بیٹے طارق کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔

اٹھارہ سالہ نوبیاہتا ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

مقدمہ کے متن کے مطابق بوڑھی خاتون بینک سے کرنسی ایکسچینج کروا کر باہر رکشے میں بیٹھی تھی کہ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، ڈکیت خاتون سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔

Read Comments