Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2024 07:42pm

جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟ بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے بیان کے رد عمل میں کہا ہے کہ جھوٹ کی ملکہ سچ بولنا کب سے بھول چکی ہیں؟ پی ٹی آئی کارکنوں پر گولیاں بھی چلیں، جانیں بھی گئیں، مگر الزام تراشی کا ڈرامہ مریم نواز رچا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و پنجاب حکومت نے بیلاروس کے صدر کے سامنے پاکستانی جمہوریت کا پردہ چاک کر دیا ہے،معصوم بچوں کا خون بہا کر پنجاب پولیس کو معصوم ثابت کرنے کی کوشش بند کریں، پرامن احتجاج کا قتلِ عام کر کے پنجاب پولیس نے ظلم کی حد کر دی ہے۔

ملک کو کنٹینرستان بنادیا، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

خواجہ آصف کے بشریٰ بی بی سے متعلق بیان پر بیرسٹر سیف کا رد عمل آگیا

بیرسٹر سیف کا کارکنوں پرلاٹھی چارج کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ جعلی اور فاشسٹ حکمرانوں کے نیچے غلامی کرنا پاکستانی قوم کا مستقبل نہیں ہے،پاکستانی قوم ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے چنگل سے حقیقی آزادی چھین کر رہے گی، جس دن مریم نواز کا حساب ہوگا، وہ دن پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہوگا۔

Read Comments