Aaj Logo

شائع 04 دسمبر 2024 12:48pm

32 سالہ کورین اداکار دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

جنوبی کوریا کے 32 سالہ معروف اداکار پارک من جائے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

کورین میڈیا کے مطابق، ان کا انتقال 29 نومبر کو چین میں ہوا، جس کی تصدیق ان کی تشہیری ایجنسی نے بھی کر دی ہے۔

نرگس فخری کی بہن بوائے فرینڈ کے قتل کے الزام میں گرفتار

رپورٹس کے مطابق، پارک من جائے ایک ماہ کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے تھے، جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار کی میت چین سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔

پارک من جائے کے انتقال کی خبر پر کورین انڈسٹری میں غم کا ماحول چھا گیا، اور مشہور اداکاروں نے ان کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Read Comments