وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، سعودی ولی عہد نے 6 ماہ میں 5 ویں ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سعودی ولی عہد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے اہم ہے، ہماری ملاقاتیں حقیقی محبت واحترام کا ثبوت ہیں ۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برادرسعودی ولی عہد سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں، ملاقات میں دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ پر گفتگو ہوئی ہے۔
سعودی عرب پانی کے عالمی بحران کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، محمد بن سلمان
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، سعودی ولی عہد پاکستانی عوام کی فلاح و ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔