سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور قاسم سوری جیسے لوگ بانی کو اس دلدل میں لے جا رہے ہیں جہاں سے واپسی نہ ہو،باہر بیٹھے لوگ بانی کا ایکس اکاؤنٹ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف پروپیگنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں.
فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی دھرنے کو ڈرامہ قرار دے دیا
انہوں نے کہا کہ یہ وہی پروپیگنڈا مہم ہے جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف گزشتہ روز گھٹیا ایکس پوسٹ آگ لگانے کے لیے لکھی گئی، یہ گھٹیا ٹویٹ بانی نے نہیں باہر بیٹھے سازشیوں نے لکھی۔
جنرل فیض ملبہ عمران خان پر ڈال رہے ہیں، امریکی سینیٹرز کے خط سے مزید پھنسایا گیا، فیصل وو
سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو خطرات ہیں، 26 نومبر کو جو کچھ ہوا اس کا انہیں نقصان ہوا۔
انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ یا خلاف نہیں، آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی اس حوالے سے واضح پیغام دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 26 نومبر کو بھیانک اور پاکستان کے خلاف کام ہوا، سب کچھ کرکے عمران خان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا، احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی پوری قیادت غائب رہی۔
سینیٹرفیصل واوڈا نے مزید کہا کہ عمران خان نے کل پارلیمنٹ میں جانے کا مثبت پیغام دیا، توشہ خانہ کے سارے فائدے بشریٰ بی بی کو ملے۔
انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد جلاؤ گھیراؤ شروع ہوا۔ حکومت آئین کے تحت فوج بلاتی ہے جس پر عمل کرنا ریاستی ادارے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔