Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2024 08:54pm

سعودی عرب پانی کے عالمی بحران کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، محمد بن سلمان

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پانی کا بحران ایک عالمی چیلنج ہے اور سعودی عرب اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ مستحکم مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ’ون پلانٹ واٹر سمٹ 2024‘ میں خطاب کرتے ہوئے پانی کے وسائل کے تحفظ اور ان کے بہتر استعمال کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کردیا

ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پانی کی کمی کو دور کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ’پانی کی کمی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس کا حل عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے‘۔

محمد بن سلمان کی قیادت میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں، وزیر اعظم

ولی عہد نے اس موقع پر سعودی عرب کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے پانی کے تحفظ کے لیے متعدد اہم منصوبے شروع کیے ہیں اور عالمی سطح پر رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سعودی عرب نے اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے، پانی کی کمی سے نمٹنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں، اور وہ عالمی سطح پر اس مسئلے کے حل کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا ہمشکل سامنے آنے پر دھوم

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے 60 ممالک میں 6 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے اور 200 آبی منصوبوں کی تکمیل میں مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔ ولی عہد محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب عالمی سطح پر پانی کے تحفظ اور پائیدار وسائل کے استعمال میں قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

آخر میں سعودی ولی عہد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشترکہ منصوبے تیار کرے، تاکہ اس عالمی مسئلے کا حل تلاش کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تعاون کے بغیر پانی کے بحران کو حل کرنا ممکن نہیں ہے، اور اس کے لیے تمام ممالک کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا.

Read Comments