خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے منسوب ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گنڈاپور یا ان کی آواز میں کوئی شخص فون پر اپنے مخاطب شخص کو گالیاں دے رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ آڈیو علی امین گنڈاپور اور پی ٹی آئی رہنما مہر شرافت علی کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔
بشریٰ بی بی نے ٹھیک کیا یا غلط، علیمہ خان نے جواب دے دیا
بظاہر ویڈیو میں مہرشرافت گنڈاپور سے پوچھتے ہیں کہ کیا انہوں ںے وہ ویڈیو غور سے دیکھی ہے۔
جواب میں گنڈاپور یا ان کی آواز میں بولنے والا شخص مہرشرافت اور عمران ریاض کو گالیاں دیتا ہے۔
’جو منہ میں آئے بکتے ہو۔ تم بے نسل بندے ہو۔ مائیک اٹھا لیتے ہو۔۔۔۔۔ تمہیں اپنی نسل بھول جاتی ہے۔ وہ عمران ریاض بھی یہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس ۔۔۔۔۔۔۔۔ پالا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو باپ کا ہے نا بہادر ہے ، جگہ بتا۔ تو میرے ساتھ پہنچ گیا ہے نا، میرے قافلے میں تھا، میں نے تجھے پہنچا دیا۔‘
واضح رہے کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما مہر شرافت اپنا قافلہ لے کر پہلے خیبرپختونخوا پہنچے تھے جہاں سے وہ علی امین گنڈاپور کے قافلے کے ساتھ اسلام آباد پہنچے جب کہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے بیشتر دیگر رہنما اسلام آباد پہنچنے میں ناکام رہے۔
لیکڈ آڈیو میں گنڈاپور کے بار بار استفسار پر مبینہ طور پر مہر شرافت کہتے ہیں کہ وہ لاہور میں اپنے گھر پر ہیں۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں کتنی بار آکر سی ایم ہاؤس میں ٹھہرا ہوں جو اتنی باتیں سنا رہے ہیں۔
میرے پاس اب بھی ایک آخری پتّہ ہے، ابھی استعمال نہیں ہوگا، عمران خان
اس مکالمے کے دوران علی امین گنڈاپور کی آواز میں یہ بھی کہا جاتا ہے ’تیری ماں کی بارات تھی۔ تیری بہن کی بارات تھی۔ تو نے مجھے رشتہ دینا ہے بہن کا کہ تو کہتا ہے میں بزدل ہوں اور تو بہادر ہے۔‘
آڈیو کے آخر میں مہر شرافت بھی برہم ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں مجھے فائر مار دینا، تم پانچ سو بندا مروا کر آگئے ہو۔ مارتے نا فائر انہیں، کیوں نہیں مارے’۔
یہ آڈیو پیر کی شب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہے تاہم اس حوالے سے پی ٹی آئی کے کسی رہنما کا بیان سامنے نہیں آیا۔