Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2024 05:55pm

معروف شیف کی 80 لاکھ کے کھانے سے بھری وین چوری، چوروں سے انوکھی اپیل کردی

برطبانیہ کے معروف شیف نے ان کی تقریباً 80 لاکھ پاکستانی روپے مالیت کی ڈھائی ہزار ”پائیز“ سے لدی وین چرانے والے چوروں سے ایک انوکھی اپیل کی ہے۔

شیف ٹومی بینکس نے انصاف کا مطالبہ یا چوروں کو پکڑنے کی اپیل کے بجائے مجرموں پر زور دیا کہ وہ چوری شدہ پائیز کو ضرورت مندوں کو عطیہ کر کے ان میں خوشی پھیلا دیں۔

چوری کا یہ واقعہ یارکشائر میں پیش آیا، جہاں تومی بینکس میشلین اسٹار والے دو ریستوراں اور ایک پب چلاتے ہیں۔

چوری شدہ وین سٹیک اور ایل، ٹرکی، اور بٹرنٹ اسکواش پائیز سے بھری ہوئی تھی، یہ سب یارک میں کرسمس مارکیٹ کے لیے تیار کیے گئے تھے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں شیف نے چوروں کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا، ’میں جانتا ہوں کہ آپ مجرم ہیں، لیکن کچھ اچھا کریں کیونکہ یہ کرسمس ہے۔ چند ہزار لوگوں کو یہ پائیزکھلائیں جو آپ نے چوری کی ہیں۔ صحیح کام کریں۔‘

بینکس نے تصدیق کی کہ وین بیمہ کرائی گئی تھی لیکن انہوں نے اپنی خواہش پر زور دیا کہ کھانا ضائع کرنے کی بجائے اسے اچھے استعمال میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’میرا اندازہ ہے چوروں کو نہیں معلوم تھا کہ وہ وین کے ساتھ 2,500 پائی چرا رہے ہیں! تمام پائی ڈبوں میں ہیں جن پر میرا نام ہے، لہذا بیچنا آسان نہیں ہے۔ اگر آپ چور ہیں اور یہ پڑھتے ہیں تو میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ پائی کہیں گرا دیں۔ تو ہم کم از کم انہیں ان لوگوں کو دے سکتے ہیں جنہیں کھانے کی ضرورت ہے، اور یہ ضائع نہیں ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ آپ کو اس کرسمس پر کوئی تحفہ نہیں ملے گا‘۔

Read Comments