Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 06:15pm

اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئے گئے

پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے، ماس حوالے سے احولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے ایک نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈی جی ماحولیات کے نوٹیفیکشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی اسکول 4 دسمبر 2024 سے صبح 8:15 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔

اسموگ کے باعث پنجاب بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کے احکامات جاری

عمران حامد شیخ کے مطابق نوٹیفکیشن ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت جاری کیا گیا ہے، اسکول اوقات میں تبدیلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق ہوگا۔

لاہور اور ملتان کے علاوہ پورے پنجاب کے اسکول کل سے کھلیں گے، اہم ہدایات جاری

ڈی جی ماحولیات کے مطابق فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا، ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Read Comments