Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2024 04:23pm

’روبوٹ ٹیچر کی تیاری میں تقریباً آٹھ ماہ لگے‘

کراچی میں نجی اسکول نے روبوٹ ٹیچر تیار کرلی، آے آئی سے تیار ٹیچر تمام مضامین پڑھاتی ہے، بیس سے زائد زبانوں پرعبور بھی رکھتی ہے، بچے بھی روبوٹ ٹیچر سے پڑھنے میں خوش ہیں۔

یہ ہے وہ روبوٹ جسے کراچی میں نجی اسکول کی ٹیم نے ناصرف خود ڈیزائن کیا بلکہ انجینئرنگ سے لے کر پروگرامنگ تک سب کچھ اسی اسکول میں ہوا۔

روبوٹ کے لیے سامان شہر کے مقامی بازار سے خریدا گیا اور اس کی تیاری میں تقریباً آٹھ ماہ لگے اور اب یہ اے آئی ٹیچر بچوں کو پڑھاتی ہے۔ روبوٹک اینڈ اے آئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ حسان صدیقی کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیچر کو جلد ہی چلنے کے قابل بھی بنالیں گے۔

وائس پرنسپل صدف کہتی ہیں روبوٹک ٹیچر مکمل طور پر پاکستانی پروڈکٹ ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اے آئی ٹیچرز کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Read Comments