Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2024 01:58pm

کوہلی، ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑنے والا بھارت کا دولت مند کرکٹر کون؟

بھارت کے سب سے امیر ترین کرکٹر کے بارے میں اگر آپ سے ہوچھا جائے تو ممکن ہے کہ آپ کا جواب سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی یا پھر ایم ایس دھونی ہوگا۔

لیکن حقیقت میں یہ تینوں کرکٹر بھارت کے مالدار کرکٹر میں شامل نہیں ہوتے۔

بلاشبہ ان کرکٹرز کا شمار میں بھی دنیا کے چند امیر ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ بھارت کا ایک ایسا کرکٹر بھی ہے جو مذکورہ تمام کرکٹرز سے بہت زیادہ امیر ہے۔

ہم بات کر رہے ہیں بھارت کے ارب پتی صنعت کار کمار منگلم برلا کے بیٹے آریمان وکرم برلا کی۔ 9 جولائی 1997 کو پیدا ہونے والے آریمان وکرم برلا ایک کامیاب بزنس مین ہیں لیکن انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور کرکٹر کیا تھا، انہوں نے 2017-18 میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کرتے ہوئے رنجی ٹرافی کے ساتھ کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

آریمان کو 2018 میں انڈین پریمیئر لیگ راجستھان رائلز نے منتخب کیا تھا، جس کیلئے انہیں 30 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی تھی، کھیلوں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق آریامن برلا نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 9 میچ کھیلے اور 414 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔ لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے چار میچوں میں 36 رنز بنائے۔

پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے ہربھجن سنگھ کا چیمپئنز ٹرافی پر بھی تنقیدی بیان

تاہم، کرکٹ میں شاندار کریئر کے باوجود 2019 میں آریمان برلا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر کرکٹ سے دوری اختیار کرلی اور پھر انہوں نے خاندانی کاروبار سنبھالنا شروع کیا، حیران کن طور پر یہاں بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور کامیاب ترین بزنس مین ابھر کر سامنے آئے۔

آریمان ممبئی میں ’جولیز‘ کے نام سے ایک خصوصی کلب کے بھی مالک ہیں اور ’دی پاوسٹار کمپنی‘ بھی چلاتے ہیں جو پالتو جانوروں کے لیے ایک خاص اسٹور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آریمان برلا 70 ہزار بھارتی کروڑ کی حیران کن مجموعی مالیت کے ساتھ مشہور بھارتی کرکٹرز سے بہت آگے ہیں۔ آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا کے بیٹے آریمان وکرم برلا کا تعلق ہندوستان کے سب سے بڑے صنعتی خاندانوں میں سے ایک ہے۔

واضح رہے کہ برلا گروپ ملک کے سرکردہ اور قدیم ترین صنعتی گھرانوں میں سے ایک ہے اور اس کی قیادت آریمان کے والد کمار منگلم برلا کرتے ہیں۔

Read Comments