Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2024 01:42pm

جعلی حکومت گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے، بیرسٹر سیف

Welcome

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے جلد ملاقات کا بندوبست کرے، ملاقاتیں نہ ہونے سے پی ٹی آئی کارکنوں کے گھر والوں میں اضطراب پایا جاتا ہے، ملاقات کے لیے بے چارے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جعلی حکومت گرفتار کارکنوں سے اہلخانہ کی ملاقات نہیں کرا رہی، ملاقاتیں نہ ہونے سے گھر والوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے، جعلی حکومت جلد ملاقات کا بندوبست کرے تاکہ اہلخانہ کو تسلی ہو کہ ان کے پیارے زندہ ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملاقات کے لیے بے چارے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں، کبھی ایک تھانے اور کبھی دوسرے تھانے کے چکر لگاتے ہیں، گھر والوں کو بتایا جائے کہ ان کے پیارے تھانے میں ہے یا اسپتالوں میں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت بتائے ملاقاتیں کیوں نہیں کرا رہی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہدایت کی کہ گرفتار کارکنوں کی اہلخانہ سے ملاقات کے لیے قانونی معاونت فراہم کریں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ جعلی اور ظالم حکومت نہتے کارکنوں کو کس جرم کی سزا دے رہی ہے، احتجاج تو ہر شہری کا جمہوری اور آئینی حق ہے، جعلی حکومت کی فسطائیت آسمان کو چھو رہی ہے۔

Read Comments