Aaj Logo

اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2024 05:42pm

پشپا 2 کی دھماکہ خیز انٹری، ایڈوانس میں 10 لاکھ ٹکٹ فروخت

اللو ارجن کی ”پشپا2“ 25 دسمبر کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ 400 کروڑ کے بجٹ سے بنی یہ فلم پری سیلز کے ذریعے 50 کروڑ روپے کما چکی ہے۔

اللو ارجن کی اداکاری والی فلم پشپا 2 نے تھیٹروں میں آنے سے پہلے ہی لاکھوں میں کمانا شروع کر دیا ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق، فلم نے ایڈوانس بکنگ کے ذریعے دنیا بھر میں 50 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 5 دسمبر کو تھیٹر میں ریلیز کے لیے تیار ہے۔

”بارہویں فیل“ کے مرکزی کردار نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فلم نے تقریباً 10 لاکھ ٹکٹ فروخت کیے ہیں جس میں اگلے چند دنوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ بہت انتظار کی جانے والی یہ فلم متعدد زبانوں میں متعدد فارمیٹس میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارت میں پشپا 2 کی پری سیلز 35.7 کروڑ روپے (نیٹ) ہے اگر بلاک سیٹیں شامل کی جائیں تو تعداد 50 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ پشپا 2 ایڈوانس بکنگ نمبر میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ آج پوری دنیا میں مزید سیٹیں کھلنے کا امکان ہے

Read Comments