پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج اور رہنمائوں کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،8 مقدمات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی، قانون نافذ کرنے والے ادارے ایف آئی اے اور پولیس کے نمائندے شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق تھانہ کھنہ، ترنول، سنگجانی، گولڑہ اور کوہسار کے مقدمات میں جے آئی ٹی تشکیل دی گئی ، سیکرٹریٹ اور کراچی کمپنی میں درج مقدمے میں بھی جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کے تمام دروازے بند کردئے
ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی تمام مقدمات میں گواہان کے بیانات قلم بند کرے گی، ٹیم نامزد ملزمان کے بیانات بھی لے گی۔
جتنے مقدمات بنالیں، بانی پی ٹی آئی مائنس نہیں ہوگا، بابر اعوان
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی اسلام آباد پولیس کا نمائندہ کرے گا، کیسز کے تفتیشی افسران کی بھی جے آئی ٹی سربراہی کرے گی۔